رمضان المبارک 2017

ہر سال کی طرح اس سال بھی انصار فاؤنڈیشن نے رمضان کے مقدس مہینے کے لئے بیوہ، مساکین اور خصوصی (معذور) لوگوں میں راشن پیکج کو تقسیم کرنے کا اہتمام کیا۔ علاقے میں مستحق افراد کو تلاش کرنے کے لئے یونین کونسلز میں ایک سروے منعقد کیا گیا۔ اس کے بعد ایک فہرست تیار کی گئی اور تمام مستحق افراد کو ایک تقریب کے دوران فوڈ پیکج تقسیم کیئے گئے۔ ملک ظفر اقبال (جنرل سیکریٹری انصار فاؤنڈیشن برطانیہ) نےاس تقریب میں پیکج کو مستحق افراد میں تقسیم کیا۔ بعد میں تمام عطیہ کرنے والوں کے لئے ایک خصوصی دعا بھی کی گئی۔

فوڈ پیکج حاصل کرنے والوں کی فہرست دیکھنے کے لئے یہاں کِلک کریں۔

راشن پیکج کی پہلی قسط رمضان سے 4 دن پہلے تقسیم کی گئی۔ ہر راشن پیکج کی قیمت 3290 روپیہ ہے۔ فوڈ پیکج کو 50 خاندانوں میں تقسیم کیا گیا۔

راشن پیکج کی پہلی قسط کے مندرجات کی فہرست ذیل میں دی گئی ہے:

نمبر اشیاء مقدار قیمت
1. سفید چاول 10 کلو 500 روپیے
2. چینی 5 کلو 300 روپیے
3. ڈالڈا 3 کلو 390 روپیے
4. دال مسور 2 کلو 200 روپیے
5. لوبیا 2 کلو 220 روپیے
6. روح افزاء 1 بوتل 180 روپیے
7. کھجور 1 کلو 160 روپیے
8. بیسن 1 کلو 90 روپیے
9. نمک 2 کلو 20 روپیے
10. سیلا چاول 5 کلو 460 روپیے
11. دودھ 0.5 لیٹر 60 روپیے
12. گندم کا آٹا 20 کلو 710 روپیے
کل قیمت: 3290 روپیے

 

راشن کی دوسری قسط کو 10 رمضان کو 15 مستحق خاندانوں میں تقسیم کیا گیا۔ اس راشن پیکج میں 2500 روپے لاگت آئی ہے۔

راشن پیکج کی دوسری قسط کے مندرجات کی فہرست ذیل میں دی گئی ہے:

نمبر اشیاء مقدار قیمت
1. سفید چاول 10 کلو 500 روپیے
2. چینی 5 کلو 300 روپیے
3. ڈالڈا 3 کلو 390 روپیے
4. دال مسور 2 کلو 200 روپیے
5. لوبیا 2 کلو 220 روپیے
6. روح افزاء 1 بوتل 180 روپیے
7. کھجور 1 کلو 160 روپیے
8. بیسن 1 کلو 90 روپیے
9. نمک 2 کلو 20 روپیے
10. دودھ 0.5 لیٹر 60 روپیے
11. گندم کا آٹا 10 کلو 380 روپیے
کل قیمت: 2500 روپیے

 

تصاویر

UK Registered Charity No: 1143725