انصار فاؤنڈیشن کا تعارف

انصار فاؤنڈیشن ایک خیراتی ادارہ ہے جو 2008 میں قائم ہوا. اس ادارے کے قیام کا بنیادی مقصد امداد اورعطیات کی مستحق افراد تک ترسیل کو یقینی بنانا ہے. انصار فاؤنڈیشن عطیات کے لئے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے افراد پر انحصار کرتا ہے جو چند انفرادی اور بعض کاروباری اداروں کی ایک چھوٹی تعداد پر مشتمل ہیں.

انصار فاؤنڈیشن مقامی پیشہ ورافراد اور دیگر خیراتی تنظیموں کے ساتھ مل کرکام کرتے ہوے ضرورت مند علاقوں کی معلومات اکھٹی کرتا ہے. اس کے بعد اپنا نمائندہ متاثرہ علاقے میں بھیجا جاتا ہے جہاں وہ مستحق افراد کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر لیتا ہے اور مدد کے حقیقی حقدار افراد کو چنتا ہے. اس کے بعد ان افراد سے وعدہ کیا جاتا ہے کہ ان کی مدد کو یقینی بنایا جائے گا. یہ مدد قدرتی آفات کی صورت میں مختصر مدّت کی، یا لمبے عرصے کی جس سے وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کے قابل ہو سکیں.

یہ طریقہ ہمیں مندرجہ ذیل فوائد دیتا ہے:

  • مقامی ماہرین جیسے ڈاکٹر اور اساتذہ کے ساتھ اشتراک سے زیادہ وسائل خرچ کیئے بغیر ہم متاثرہ علاقوں کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں.
  • دیگرمقامی خیراتی اداروں کے ساتھ اشتراک سے امداد کومناسب طرح سے پہنچا نے کا پورا عمل آسان ہو جاتا ہے.
  • مقامی اداروں کے ساتھ مل کے اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ حقیقی طور پر مستحق افراد کی ہے مدد کی جائے اور خاص طور پر ایسے افراد جو عمومی طور پر نظر انداز ہو جاتے ہیں.
UK Registered Charity No: 1143725